۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ شبیر میثمی و علامہ ناظر تقوی سے ملاقات

حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں جعفری جوان علماء کی سرپرستی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مرکزی رُکن نطارت جے ایس او پاکستان علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سے اور علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی۔ وفد میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی، سابق آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل صدر حیدرآباد آذان کاظمی بھی شامل تھے۔ جے ایس او کے وفد نے دوران ملاقات ملکی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او کے نوجوانوں کو تنظیمی و تربیتی شعبوں کو منظم کرنے پر زور دیا، اُنہوں نے کہا کہ جے ایس او کے نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ منظم ہونے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح علامہ ناظر عباس تقوی سے کراچی میں اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ علامہ ناظر تقوی نے جے ایس او کے نوجوانوں کو معاشرے کا ذمہ دار شہری قرار دیا، اُنہوں نے کہا کہ جے ایس او کے نوجوان پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کے امین اور پاسدار ہیں، تعلیمی اداروں میں جعفریہ جوانوں کا کردار مثالی ہونا چاہیے، نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں جعفری جوان علماء کی سرپرستی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .